دیولئی بازار میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بے جا جرمانوں کی تردید کردی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشارت حسین نے دیولئی بازار میں بے جرمانوں کی تردید کردی، مقامی دکانداروں کو بازار نے صدر نے بھڑکایا تھا، ہمارے خلاف غلیظ زبان کا استعمال کیا گیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا موقف ، سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی بازار میں انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو بند کردیا، تاجروں کا موقف تھا کہ انتظامیہ بے جا جرمانے لگا کر ان سے دو وقت کی روٹی چھین رہے ہیں۔ اس حوالے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بتایا کہ بازار صدر عمر زادہ بازار کو نو گو ایریا بنا رہے ہیں اور عوام کو انتظامیہ کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے قصائیوں کی دکانوں کی صفائی چیک کی تھی جس میں ناقص صفائی پر متعدد افراد کے شناختی کارڈ لئے تھے، بازار کے صدر نے میرا راستہ روکھا اور کار سرکار میں مداخلت کی، انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف لوگوں کو جمع کیا گیا اور نعرے لگائے گئےاورمیرے بارے میں غلیظ الفاظ استعمال کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی مذکورہ بازار صدر نے میرے خلاف سازشیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بازار کا معائنہ میں نے حکام بالا کی ہدایت پر کیا، جبکہ کسی بھی دکاندار پر بے جا جرمانہ عائد نہیں کیا۔