آج کی خبریںسوات کی خبریں

دیگر شہروں کی طرح سوات میں بھی آل سوات موبائل فون ایسو سی ایشن کی جانب سے PTA کے خلاف مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 مارچ 2019ء) پورے ملک کی طرح آل سوات موبائل فون ایسو سی ایشن نے بھی پی ٹی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین گرین چوک سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پی ٹی اے کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر طاہر خان نے کہا کہ پی ٹی اے نے موبائل فون پر ٹیکس سمیت ایپرول اور ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے اور نہ ہی ہم پر زبردستی مسلط کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ اگر ہم پر فیصلہ مسلط کیا گیا، تو سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے

Related Articles

Loading...
Back to top button