آج کی خبریںسوات کی خبریں

رحیم آباد پولیس کی بروقت کاروائی ،قتل میں ملوث شوہر سمیت 3افراد گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تھانہ رحیم آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ کلاڈھیر میں قتل کی واردات ہوئی ہے، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ پہنچنے پر ایک خاتون کی  نعش مسماۃ (آ) دختر محمد شاہ زوجہ عبد الباسط قتل شدہ کمرہ کے غسل خانہ میں خون میں لت پت پڑی تھی۔ اسی دوران مقتولہ کے بھائی مسمی افتخار حسین و دیگر رشتہ داران نے پولیس کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا مقتولہ کی شادی عرصہ تین ماہ قبل ملزم عبد الباسط کیساتھ ہوئی تھی، شادی کے بعد اُس کی خاوند، سسر، ساس اور عبد الباسط کی بھابی کے روئیے ٹھیک نہیں تھے اور میرے بہن کو کئی بار قتل کی دھمکیاں دئیے تھے اور آج اُس کے شوہر نے ماں باپ اور بھابی کی ایماء پر میرے بہن کو قتل کیا ہے میں باقاعدہ ان چاروں پر اپنے بہن مسماۃ(آ) کی قتل کی دعویداری کرتا ہوں۔

 ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان نے لیڈی پولیس پر مشتمل پولیس ٹیم کے ہمراہ قتل میں ملوث مسماۃ(ب) زوجہ کفایت اللہ، مسماۃ (ف) زوجہ کاشف، کفایت اللہ ولد فضل الٰہی، عبد الباسط ولد کفایت اللہ کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ رحیم آباد جرم 302/109کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button