آج کی خبریںسوات کی خبریں

روزگار کے مواقع پیدا کرنااور بے روزگاری کا خاتمہ ہماری ترجیحات ہیں،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئر مین ڈیڈیک کمیٹی فضل حکیم نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو حل کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر کا م کررہے ہیں،سوات کی وسائل کو مدنظر رکھ کر علاقے کی پسماندگی کو دورکرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات جیمز مرچنٹ ایسو سی ایشن کے نو منتخب کابینہ کے حلف برداری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور ذاہدخان بھی موجود تھے۔فضل حکیم خان نے اپنے تقریر میں سوات زمرد کے کاروبار سے وابستہ افراد پر واضح کیا کہ سوات زمرد کان ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے اور سینکڑوں لوگ زمرد کی کاروبار سے وابستہ ہے حکومت وقت کی کوشش ہے کہ اسطرح کی وسائل کو بروائے کار لاکر یہاں پر روزگار کے مواقع پیدا کریں اوراس کی آمدنی عوام پر خرچ کیاجاسکیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساری توجہ غریب عوام کی حالت زندگی بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور بہت جلد مہنگائی پر بھی ہنگامی بنیادوں پر قابو پالیا جائے گا،وزیراعلیٰ محمود خان نے سوات کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تہیہ کررکھا ہے،14ارب روپے کی خطیر رقم سے مینگورہ شہر کو صاف وشفاف پانی کی فراہمی،چکدرہ سے فتح پور تک سوات موٹر وے،انجینئر نگ یونیورسٹی،ڈینٹل کالج،چلڈرن اسپتال اور جہانز یب کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے جیسے ترقیاتی منصوبوں پر کا م جاری ہے اور بہت جلد سوات ایک ماڈل ضلع بن جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دلی خواہش ہے کہ ایک خوشحال پاکستان ہوں اور یہاں کے وسائل عوام پر خرچ ہوں اس جدوجہد کے تحت ہم میدان میں ہے اور عنقریب پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button