آج کی خبریںسوات کی خبریں

ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خان سرور وزیر کا مقامی میڈیا کے بنیادی ڈھانچے اور پرنٹنگ پریس کی صورتحال پر صوبائی حکام کو بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات محمد بختیار خان اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد عمران کی زیر صدارت ایک ورچوئل اجلاس میں سوات پریس کلب کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران خان سرور وزیر نے پریس کلب کی عمارت کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ضلع سوات میں اس وقت 45 پرنٹنگ پریس رجسٹرڈ ہیں جبکہ کئی درخواستیں زیر التوا ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے ہدایت کی کہ پریس کلب میں ڈھانچے، فرنیچر اور آلات کو پہنچنے والے نقصان کا مکمل تخمینہ لگایا جائے تاکہ مرمت اور بحالی کے لیے لاگت اور گنجائش کا تعین کیا جا سکے

Related Articles

Loading...
Back to top button