ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ اور ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات کی ملاقات، عوامی آگاہی و ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سوات: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ سے ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عوامی آگاہی، حکومتی اقدامات کی مؤثر تشہیر اور محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ اور پولیس کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ صوبائی حکومت اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے، جبکہ موجودہ دور میں عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوامی آگاہی، پولیس کی مثبت سرگرمیوں اور عوامی سہولیات سے متعلق معلومات کی مؤثر تشہیر یقینی بنائی جا سکے۔

ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خالد رحمان وزیر نے ریجنل پولیس آفیسر کو یقین دلایا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ عوامی آگاہی، سرکاری معلومات کی بروقت ترسیل اور پولیس کی مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا۔

Show More
Back to top button