آج کی خبریںسوات کی خبریں

ریسکیو1122 سوات نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:یکم جنوری2018ء) ریسیکو 1122سوات نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122سوات کو سال 2017 میں 291476 کالز موصول ہوئی جن میں ایمرجنسی کالز کی تعداد 2435، معلوماتی کالز 55000 اور غیرضروری کالز 191781 موصول ہوئی، ریسکیو 1122 کے ترجمان وقار احمد خان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹراسد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر سوات ارشد اقبال کی سربراہی میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، ریسکیو1122سوات کا سال2017ء میں اوسط ریسپانس ٹائم 6 منٹ اور 7سکنڈرہا، جس میں سوات کے متاثرین کو ہنگامی صورت حال کے دوران بروقت اور پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کی گئی، سوات میں 2435 واقعات میں روڈ ٹریفک حادثات 235، میڈیکل یمرجنسی 1575 ،آگ لگنے کی 228 ڈوب جانے کی، 30عمارت گرنے،04 جرایئم یا گولی لگنے کی، 11 کنویں میں گرنے کی،10 سلینڈر پھٹنے کی اور 02 ایمرجنسی ہوئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button