آج کی خبریںسوات کی خبریں

زما سوات ڈاٹ کام کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا ایکشن، کرش مافیا کا ایک کارندہ گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات نے زما سوات ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کرش مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی مشینری قبضے میں لے لی۔ گزشتہ روز مینگورہ بائی پاس روڈ پر کرش مافیا غیر قانونی طور پر دریائے سوات سے ریت اور بجری نکال رہی تھی جس کی خبر اور ویڈیوزما سوات ڈاٹ کام پرشائع ہوئی۔ ویڈیو شائع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اُس کی مشینری قبضے میں لے لی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button