آج کی خبریںسوات کی خبریں

زمونگ کور سوات کیمپس کا ایک سال، خصوصی تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )زمونگ کور سوات کیمپس کا ایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا، خیبر پختونخوا حکومت کے زیرانتظام چلنے والا یتیم اور بے سہارا بچوں کے کفالت کا سوات میں ادارہ زمونگ کور میں ایک سال مکمل ہونے پر بچوں کے حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بچوں کے لئے سائنس، آرٹس اور پینٹنگز ماڈلز کی نمائش شامل تھے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا، تحصیل کبل چیئرمین سعید خان، اسسٹنٹ کمشنر کبل محمد کامران، سمیت مختلف کالجز اور سکولز کے اساتذہ اور طلباء شریک ہوئے۔ اس موقع پر زمونگ کور سوات کیمپس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرمان علی نے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ زمونگ کور سوات کیمپس علاقے میں یتیم اور بے سہارا بچوں کو بھر پور سہولیات فراہم کررہا ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا اور چیئرمین سعید خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا زمونگ کور پراجیکٹ قابل تعریف ہے۔ زمونگ کور میں موجود بچے ہمارے ہیں انشاء اللہ یہ بچے کل ملک وقوم کا نام مثبت انداز سے روشن کرینگے۔ اسسٹنٹ کمشنر کبل محمد کامران نے کہا کہ انتظامیہ کا بھرپور سپورٹ رہیگا۔ زمونگ کور سوات کیمپیس نے ستمبر 2021 میں باقاعدہ آغاز کیا تھا جس کا ایک سال مکمل ہوگیا۔ ایک سال کے دوران زمونگ کور میں 100 یتیم اور بے سہارا بچوں کی نگہداشت سمیت پڑھائی اور دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ صحت، خوراک کی سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button