آج کی خبریںسوات کی خبریں
زینب کے قتل کے خلاف پیپلز پارٹی سوات کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :15 جنوری2017) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے نشاط چوک مینگورہ میں زینب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پارٹی کارکنان اور دیگر مظاہرین نے پنجاب پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں شمشیر علی خان ایڈووکیٹ، اقبال حسین بالے، اختر حسین، ضلعی کونسلر امیر زیب شہریار اور دیگر مقررین نے کہاکہ قصور کا واقعہ پہلاواقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے دلخراش واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن ابھی تک حکومت اور پولیس نے ملزمان تک رسائی حاصل نہیں کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زینب کے سفاک قاتل کو گرفتار کرکے اسے کھلے عام پھانسی دے کر نشانِ عبرت بنایا جائے