آج کی خبریںسوات کی خبریں

بریکوٹ : سابقہ تحصیل ناظم کی مبینہ فائرنگ، بیوی اور سالی قتل

سوات(زماسوات ڈاٹ کام)سوات کی  تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں سابقہ تحصیل ناظم گوہر ایوب نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور سالی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا، ایس ایچ او شہنشاہ کے مطابق مبینہ طور پر سابقہ تحصیل ناظم گوہر ایوب نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس سے اس کی بیوی اور سالی موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،مقتولین کی  لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے کیلئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردگئں ۔ پولیس نے رپوش مبینہ ملزم  گوہر ایوب کو گرفتار کرلیا ہے  ، تاہم ابھی تک وجہ تنازعہ معلوم نہ ہوسکی ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے  تفتیش شروع کردی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button