سابقہ کونسلر راحت علی خان نے انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بابوزئ سے آزادحیثیت سے مئیر کی نشست کے لئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسابق ڈسٹرکٹ کونسلرراحت علی خان نے کہاہے عوام کے پرزوراصرارپر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرکے خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اتراہوں،پوری تحصیل کے لوگ ساتھ دینے کی یقین دہانی کررہے ہیں،انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں بحیثیت ڈسٹرکٹ کونسلراور جنر کونسلر عوامی خدمت اور علاقےکی ترقی کےلئے جواقدامات اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، بجلی ٹرانسفر کا مسلہ ہو یا گلی کوچوں کی تعمیر ومرمت کا معاملہ ہو میں نے اپنے ذاتی خرچ پر یہ مسلے حل کئے ہیں اور بغیر کسی عہدے اور اختیار کے بھی دن رات عوام کی خدمت کےلئے تیار رہتاہوں اب تک میرے دروازے سے کوئی ضرورت مند مایوس نہیں گیا ہے اور آئندہ بھی نہیں جائے گا،انہوںنے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی پرانے چہرے نئے نعروں کے ساتھ میدان میں کود پڑے،ان آزمودہ لوگوں کو عوام نے آزمایا ہے آج مسائل کے حل کے دعوئے کرنے والوں نے ماضی میں عوام کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیاہے،ماضی میں قتدار میں رہنے والوں نے اپنی مدت ذاتی مفادات کے حصول اور عوام کے ساتھ خالی خولی وعدوں میں گزاری اور اب ایک بارپھر بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی نئے نعروں کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں مگر باشعورعوام انہیں پہچان چکے ہیں لہٰذہ وہ خوش فہمی میں نہ رہیں کیونکہ عوام ہی کے ہاتھوں وہ شکست کھائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم نے ہردورمیں عوام کی ترجمانی اور نمائندگی کی ہے اور اب عوام ہی کے پرزوراصرارپر تحصیل بابوزئ کی مئیر کی نشست کے لئے انتخاب لڑنے کافیصلہ کیاہے اور عوام ہی کے تعاؤن سے کامیابی حاصل کریں گے۔