آج کی خبریںسوات کی خبریں

سابق ریاست سوات کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء) ریاست سوات کے سو سال مکمل ہونے پر سوات پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،سوات انٹل ایکچول فورم کے زیر اہتمام تقریب میں میانگل عدنان اورنگزیب ،شانگلہ،بونیر اور سوات کے عمائدین ومشران نے شرکت کی۔ تقریب میں میاں گل عبدالودود باچاصاحب ، والی سوات میاں گل جہانزیب اور اور آخری ولی عہد میاں گل اورنگزیب اور ان کی سوات کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ والی سوات اور سابق ریاست سوات میں تمام فیصلے ہجروں میں ہوتے تھے ، سوات کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی سمیت لوگوں کو زمینوں کے مالکانہ حقوق ان کی دہلیز پر دئے گئے تقریب سے خطاب میں میانگل عدنان اورنگزیب اور دیگر نے کہا کہ 1917 سے 2017 تک سابق ریاست سوات کے سوسال پورے ہونے پر پورے سواتی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 1917میں رفیع الملک کے داد نے ریاست کو 20ہزار روپے دئے جس پر باچا صاحب نے ریاستی امور چلائے، انہوں نے کہا کہ سید و بابا کے ساتھ 22کرامات تھے ، تاہم ان کی دنیاوی کرامات اسلام اورقرآن سے ہمدردی رہی تھی ، انہوں نے انگریز سامراج کے خلاف تلوار اٹھا کر جنگ لڑی ، اس وقت ان کی فوج نہیں تھی والی صاحب نے 1926میں ایم اے پاس کیا ، وہ پوری دنیا گھوم کر سوات کے لئے بہت کچھ لائے، بادشاہ صاحب نے والی سوات جہانزیب کیلئے فوج بنائی، انہوں نے کہا کہ سوات ریاست کے دوران چترال کو ماہانہ دس دس ہزار روپے دیئے جاتے تھے ، والی سوات نے ریاست کے ادغام کے ساتھ ہی پورے ملاکنڈ ڈویژن میں عوام کے مفاد میں سکول ، روڈ ، ہسپتال اور دیگر ادارے قائم کئے جس سے آج بھی لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button