آج کی خبریںسوات کی خبریں

سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی کوششوں سے قائم زرعی یونیورسٹی نے سکالرشپس کا اعلان کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی کوششوں سے قائم ایگریکلچرل یونیورسٹی سوات نے مختلف سکالر شپس پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔کلائمیٹ چینج اینڈ ماؤنٹین ایگریکلچرل سکالرشپس میں ملاکنڈڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے لئے دو دو سکالرشپس رکھی گئی ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ہر صوبے کے لئے پانچ پانچ سکالرشپس مختص کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اب زرعی یونیورسٹی اپنےپیروں پر کھڑی ہوگئی ہے اور اپنے وسائل کے اندر ان سکالر شپس کا اعلان کر رہی ہے ، ان سکالر شپس سے یونیورسٹی کے اندر ےتنوع اور شموليت کی فضا ء قائم ہوگی کیونکہ پاکستان کے ہر صوبے سے طلبا و طالبات یہاں آئیں گے ۔ سوات میں زرعی یونیورسٹی کے قیام میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے خصوصی دلچسپی لی تھی اور اس کی تعمیر کے لئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کئے تھے۔سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی بدولت سوات میں قائم ہونے والی یہ زرعی یونیورسٹی اب ترقی کی منازل طے کر رہی ہے جو مستقبل میں یہاں کی پہاڑی زراعت میں موثر کردار ادا کرے گی جبکہ کلائمیٹ چینج کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اس کے لئے موثر اقدامات کے لئے اپنے وسائل بھروئے کار لائے گی جس سے موسمیاتی تغیرات کے منفی اثرات کم ہونے میں مدد ملے گی

Related Articles

Loading...
Back to top button