آج کی خبریںسوات کی خبریں

سبزی منڈی کی غیر قانونی منتقلی،احتجاج دوسرے روز بھی جاری،کروڑوں کی سبزی ناکارہ ہو گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ سبزی منڈی کی غیر قانونی منتقلی کی خلاف اکثریتی آڑتھیان کا دوسری روز بھی احتجاج جاری رہا، شاہدرہ وتکے روڈکو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند، سبزی منڈی کی بندش کی وجہ دے مینگورہ شہر کے 6لاکھ شہریوں کو مشکلات کا سامنا،شہر بھر میں فروٹ سبزی نایاب خطر ناک صورتحال اختیار کرگئی،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن پر سنگین الزامات، چند افراد کے لئے ایک لاکھ افراد کو قربان کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر شیر عالم اور دیگر مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات اور ڈویژنل انتظامیہ کی ملی بگت سے غیر قانونی طریقے سے سبزی منڈی کو جی ٹی روڈ پر منتقلی کے خلاف 110سے زائد آڑتھی اور سبزی کاروبار سے وابستہ ہزاروں افراد کا مدین شاہدرہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ دھرنا،جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بدنام زمانہ ٹی ایم اے بابوزئی نے منڈی کو جانے والے تمام راستوں میں بڑے بڑے خندقیں کھول دی ہے جس کی وجہ سے اڑتھیوں کے علاوہ پانچ لاکھ آبادی والے شہر مینگورہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،ہمارے سوات گنگا الٹا بہتے ہیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن چند افراد کو خوش کرنے کیلئے ایک لاکھ خاندانوں کی بلی چڑھا ر ہا ہے، سبزی منڈی کے آڑتھیان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن پر انتہائی سنگین الزامات اور تحصیل ناظم کو بھی نشانہ بنایا ہے، مقررین نے نیب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس سکینڈل میں بڑے بڑے مگر مچھ ملوث ہے چند دن پہلے بھی ایک بڑے آفیسر نے کروڑوں روپے وصول کرکے رام ہوچکے ہیں، اے سے لیکر زیٹ تک ہر ایک کو اپنا حصہ مل چکا ہے اور مل رہے ہیں، غریب مرے کوئی پرواہ ان کو نہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس سلسلے میں انکوائری کریں ان کو اپنے آفیسر شاہی اور منتخب نمائندوں کے بارے میں سب کو معلوم ہوجائیگا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا، اخرمیں مقررین نے کہا کہ ہمارا پر امن تحریک اس وقت تک جاری رہیگا، جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کی جاتی، سب کو معلوم ہے کہ سوات کا امن بے پنایہ قربانیوں سے آیا ہے مگر کمشنر ملاکند ڈویژن ریاض محسود کوئی اور ایجنڈا یہاں پر لاکر امن وامان کا مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں، اس میں جو کچھ بھی ہوا تو ان سب کی ذمہ داری کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض محسود پر ہوگی کیونکہ وہ کسی بھی صورت میں سوات میں امن نہیں دیکھنا چاہتے، سوات کا وزیر اعلیٰ محمود خان اس سلسلے میں کمشنر کے خلاف کاروائی کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button