آج کی خبریںسوات کی خبریں
سترہ سالہ نوجوان سیاح دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 جون 2018ء) تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں سترہ سالہ نوجوان سیاح دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔ سترہ سالہ عتیق علی مردان کا رہائشی تھا جوکہ سیاحت کی غرض سے سوات آیا تھا۔ جوکہ ڈڈھارہ کے مقام پر دریائے سوات میں نہا رہا تھا کہ اس دوران بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آنکھوں سے اوجھل ہوگیا۔جس کی تلاش کیلئے مقامی سطح پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں