سفید پوش اور مڈل کلاس افراد کوریلیف دیں گے،وزیر اعلیٰ محمود خان
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات میں کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ایک روزہ دورہ پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور مراد سعید سوات پہنچے تو ان کو سوات میں کورونا وائرس سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں ٹیسٹنگ لیب نے کام شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہےتاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کیلئے بعض کاروبار کھول رہے ہیں، اب تک صوبے کے عوام کیلئے 13 ارب روپے کا پیکج فراہم کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے لاک ڈاون سے سفید پوش اور مڈل کلاس لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کے ریلیف کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔