آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن کے وفد کی  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوئس ایجنسی فار ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن (SDC) کے وفد نے پروگرام مینیجر کیرولین اور البرٹو گروف ڈپٹی ہیڈ کی سربراہی میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سیلاب کے بعد کی بحالی اور سڑکوں /ہوٹل انڈسٹریز کی تعمیر نو اور مقامی لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی دینے میں SDC کی معاونت شامل ہے۔ کمشنر ملاکنڈ نے  وفدکو 2022 کے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جس نے سڑکوں /مواصلات اور ہوٹل انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا۔ کمشنر نے وفدکو آفت زدہ علاقوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمشنر نے وفد کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا-ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان، سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی خان اور اسسٹنٹ ٹو کمشنر (ڈویلپمنٹ) فضل علی بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button