سوات،تیز طوفانی بارشوں کی تباہی، ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی کا پول کھل گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں تیز طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، مختلف مکانات اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو لاکھوں کا نقصان ، ڈبلیو ایس ایس سی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،مینگورہ شہر سمیت دیگر نواحی علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والے تیز طوفانی بارش نے تبادی مچا دی، امانکوٹ، بنگلہ دیش،طاہر آباد، رنگ محلہ،ملوک آباد،فیض آباد، صادق آباد اور علی آباد میں برساتی نالیوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث لوگوں کا قیمتی سامان ضائع ہوگیا، حاجی بابا روڈ، گرین چوک اور قمبر سٹی سنٹر کے قریب پانی سڑکوں پر نکلنے سے دکانوں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں دکانوں میں موجود لاکھوں کا سامان ناکارہ ہوگیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مینگورہ شہر کی نالیاں ہر وقت بند رہتی ہے جس کی وجہ سے بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے اور پھر سڑکوں پر نکل آتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی کی کارکردگی مایوس کن ہے، کئی سال گزر گئے لیکن ابھی تک نکاس آب کا نظام بہتر نہیں بنایا جا سکا۔