آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات،خشک سالی کے باعث بلین ٹری سونامی کے تیس فیصد پودے ضائع
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14نومبر2017ء)سوات میں طویل خشک سالی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے بلین ٹری سونامی کے تحت لگائے گئے تیس فیصد پودے ضائع ہو گئے،محکمہ فارسٹ سوات کے مطابق سوات میں خشک سالی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بلین ٹری سونامی کے تحت لاکھوں کے تعداد میں پودے لگائے گئے جو کہ بارش نہ ہونے کے وجہ سے خراب ہوگئے ہیں، محکمہ فارسٹ کے مطابق اب تک منصوبے کے تحت لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں مگر خشک سالی کی وجہ سے تقریبا تیس فیصد پودے بارش نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔