آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،سینئر سول جج طلاء محمد نے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے سینئر سول جج طلاء محمد نے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی،مقالے کا بھر پور دفاع بھی کیا،گزشتہ روز سوات کے سینئر سول جج طلاء محمد نے عبدالولی خان یونیورسٹی آف مردان سے ایم فل کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی اور انہوں نے اپنے مقالے کا بھر پور دفاع کیا

جس پر ان کے ساتھیوں نے انہیں مبارک باد دی،انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی بھرپور محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔ یاد رہے کہ طلاء محمد کا تعلق جلالہ مردان سے ہے اور آجکل سوات میں سینئر سول جج کے عہدے پر تعینات ہے اور انکا شمار صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں کیا جاتا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button