آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،مالم جبہ میں آئس ہاکی کے مقابلوں کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)حسین وادی مالم جبہ کے کھلاڑیوں نے اسکینگ کے بعد میجک ماونٹین پارک میں آئس ہاکی،کراس کنٹری اور سنو بورڈنگ کے میدان میں بھی لوہامنوالیا۔ مالم جبہ میجک ماونٹین پارک میں پہلی بار آئس ہاکی کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں مقامی دو ٹیموں نے حصہ لیا۔دس کھلاڑیوں نے آئس ہاکی میں اپنے فن کا مظاہر کرکے سیاحوں سے خوب داد وصول کی۔

مقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سال پہلی بار ائس ہاکی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے،کھیل مشکل ہے جس کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے لیکن ایک ماہ محنت کرنے کے بعد اب ہم خوب کھیلنے کے قابل ہوچکے ہیں۔ٹیم کے کپتان عصمت علی کہتے ہیں اسکینگ کے بعد آئس ہاکی کا تجربہ کافی دلچسپ تھا،ہم پہلی بار آئس ہاکی کھیل رہے ہیں بہت اچھا لگ رہا ہے مشکل کام ہے لیکن خوب پریکٹس کیا ہوا ہے۔

آئس ہاکی اور سنو بورڈنگ کے میدان میں گرتے سنبھلتے نوجوانوں نے ثابت کردیا کہ موقع ملے تو مالم جبہ کے باسی بھی ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواسکتے ہیں، آخرمیں پروگرام کے چیف گیسٹ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button