آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،موٹرسائیکل چوری کرنے والا منظم گروہ گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں موٹرسائیکل چوری کرنیوالا منظم گروہ کے سرغنہ سمیت چار افراد گرفتارکر لئے گئے، سیدوشریف پولیس نے کارروائی کے دوران 15موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی۔ ڈی پی او سوات کی ہدایت پر ایس ایچ او پولیس سٹیشن سیدوشریف فضل رحیم خان کی نگرانی میں سیدوشریف پولیس کے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کرنے والی ایک منظم گروہ کے سرغنہ سمیت4ارکان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری ہونے والی 15موٹرسائیکل برآمد کرلی،پولیس نے چابکدستی کامظاہرہ کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ سمیت 4ارکان زوہیب ولد حسن سکنہ اوڈیگرام، محمدیاسین ولد سرزمین خان سکنہ بلوگرام، اسرار ولد سرزمین خان سکنہ امانکوٹ اورکامران ولد سرتاج سکنہ امانکوٹ کوسرکاری مہمان بنادیاہے ابتدائی تفتیش پر گرفتار افراد نے انکشاف کیاکہ ان کامضبوط نٹ ورک ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button