سوات،واپڈ نجکاری کے خلاف ہائیڈرو ورکرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملک بھر کی طرح سوات میں بھی واپڈ نجکاری کے خلاف ہائیڈرو ورکرز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ واپڈا ہاؤس سے روانہ ہوکر نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گیا، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین عمر علی باچہ، ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان، بخت محمد خان، ظفر علی ناز، عبدالغفور بابا اور دیگر نے کہا کہ واپڈا میں نجکاری ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی کی منافع بخش قومی اداروں لاہور اور اسلام اباد الیکٹرک سپلائی کمپنیزاور 747میگاواٹ گدو ترمل پاؤر ہاؤس کی نجکاری سرا سر ظلم پر مبنی ہے،منافعہ بخش اداروں کے نجکاری کے نام پر ان کی فروخت کی بجائے محکموں میں اصلاحات لائی جائے، بجلی چوری پر قابو پاکر ڈیم بنا کر بجلی سستی کی جائے، بڑھتے ہوئے حادثات کو روکنے کی خاطر سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ واپڈا میں بھر تی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ فوری بھرتی شروع کرکے مسائل کا خاتمہ کریں اور ٹی اے آف ڈے ویجز اور جدید ٹی اینڈ پی کی فوری فراہمی کو یقنی بنایا جائے، ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کو ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پنشن کی فوری ادائیگی کی جائے، انہوں نے موجودہ حکومت اور حکام بالا سے پرزور اپیل کی کہ ہمارے مطالبات حل کریں اگر مطالبات منظور ہوئے تو ہم پورے ملک میں بجلی بند کرنے سمیت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔