سوات،پولیو کے خاتمے کے لئے ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ کی کوششیں ناکام، حکومتی اقدامات نظرانداز
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) قومی انسداد پولیو کے خاتمہ کیلئے سوات میں کی جانے والی کوششیں ناکام ، ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر خواجہ عرفان اور یونیسیف کے نمائندے شاداب یونس نے حکومتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سوات میں انسداد پولیو کے حوالے آگاہی مہم میں محض چند منظور نظر افراد کو بلاکر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے عوامی آگہی مہم کو نقصان پہنچایا، ذرائع کے مطابق سوات میں گزشتہ سال کے ماہ دسمبر میں پولیو وائرس کے دو مثبت نمونے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عوامی آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے انسداد پولیو مہم کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکشاپ کا بھی اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر خواجہ عرفان اور یونیسیف کے نمائندے شاداب یونس نے حکومتی اقدامات کو نقصان پہنچانے اور اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے چند افراد کو بلاکر اپنے بل پورے کرنے کیلئے میڈیا ورکشاب ک نام دیا، اس اقدام کو عوامی حلقوں اور انسداد پولیو مہم سے وابستہ افراد رد کر دیا اور شدید غم وغصہ کا اظہا کرتے ہوئے حکومتی ذمہ داروں سے واقعہ کا نوٹس لینے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے نااہل اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا