آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،پیپلز پارٹی کی جانب سے یوم تاسیس منایا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے نے کہا ہے کہ شہیدوں اور غریبوں کی پارٹی پیپلز پارٹی کے 52سال پورے ہوگئے، پیپلز پارٹی کے قائدین نے ملک وقوم کی بقاء وسلامتی کے لئے خون کے انذرانے پیش کئے ہیں پیپلز پارٹی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پی پی پی کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے پی پی پی ضلع سوات کے سابق صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بخت شیر وان، سٹی صدر دوست محمد خان، بخت شیر علی، سجاد باغی ایڈوکیٹ، شوکت سلیم ایڈوکیٹ، سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر امجدخان، سٹی جنرل سیکرٹری اور نگزیب جانباز، دنیا زیب ایدوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،

تقریب کے دوران پی پی پی کے باون سال پورے ہونے پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، مقررین نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہوچکے ہیں، موجودہ ملکی بحرانوں پر صرف اور صرف پی پی پی ہی قابو پاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈکردیئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ آج بھی انتظامی سیاست کی وجہ سے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دوسرے قائدین جیلوں میں بند ہیں لیکن ملک کے عوام پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کریگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اور آنے والا دور پی پی پی کا ہے تقریب کے آخر میں ملک وقوم کی سلامتی اور پی پی پی کی ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button