سوات،ڈرگ انسپکٹر کے خلاف میڈیکل سٹورز مالکان کی ہڑتال
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن ضلع سوات کی جانب ڈرگ انسپکٹر کی من مانیوں کے خلاف مظاہرہ اور ہڑتال، عدالتی سٹے کے باوجود ڈرگ انسپکٹر سوات نے ہمارا جینا محال کردیا ہے، حکومت سے فوری تبادکے کا مطالبہ، مظاہرے اور ہنگامی پریس کانفرنس میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم کی شرکت، سینکڑوں میڈیکل سٹور مالکان نے حاجی عبدالرحیم کی قیادت میں سنٹرل ہسپتال تک احتجاجی ریلی نکالی، صدر عبدالرحیم نے ڈرگ انسپکٹر کی جانب سیل کردہ تین میڈیکل سٹوروں کو کھول دیا، میڈیکل سٹور مالکان نے عبدالرحیم کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، احتجاجی ریلی سے قبل پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن سوات کے صدر حاجی سید رحیم نے ہنگامی اور پر ہجوم پرس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر تین دفعہ کرپشن کے باعث تبدیل ہوچکا ہے لیکن انہوں نے اب بھی سوات میں اپنی من مانیوں کے ذریعے میڈیکل سٹور مالکان کا جینا محال کررکھا ہے، آئے روز ان کے بے جا چھاپوں اور میڈیکل سٹوروں کو سیل کرنے اور بھاری جرمانے لگانے سے تنگ آچکے ہیں، اس لئے احتجاج اور ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق کیٹگری سی سے بی کی اپ گریڈیشن کے لئے امتحان دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم سے تین سمسٹروں کے لئے دولاکھ روپے مانگ رہے ہیں، صوبے میں 16ہزار کمیسٹس اینڈ ڈرگسٹس سٹوروں سے 132ارب روپے کی میگا کرپشن کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہم تیار نہیں اور ہم نے با قاعدہ عدالت سے رجوع کرلیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ لیبر ایکٹ 1960کے مطابق ہمارے پاس لائسنس موجود ہیں، قانون کے مطابق دوسال میڈیکل چلانے والوں کو کیٹگری سی کا درجہ دینے کیلئے امتحان کا انعقاد ہوتا ہے جس کے لئے ہم تیار ہیں لیکن دو لاکھ روپے دینے کے لئے کسی صورت تیار نہیں یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتی سٹے کے باوجود سنٹرل ہسپتال کے سامنے ڈرگ انسپکٹر نے غیر قانونی طور پر تین میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا ہوا ہے جس کے خلاف ہم ضلع بھر میں ہڑتال کررہے یں جس پر بازار کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ سیل شدہ دکانوں کو میں کھول دونگا تاہم اپ لوگ ہڑتال ختم کرے کیونکہ مریضوں کے لئے ادویات کے خریداری میں مشکلات ہیں، اس موقع پر انہوں نے اعلان کردیا کہ میں کمیسٹ برادری کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کرونگا، ڈرگ انسپکٹر کی تبادلے اور آپ لوگوں کو حقوق کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاونگا، تمام مظاہر ین نے سوات پریس کلب سے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف تک احتجاجی ریلی نکالی اور صدر عبدالرحیم نے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں سیل شدہ میڈیکل سٹوروں کو کھول دیا جس پر برادری نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، اس موقع پر سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد، پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری ایوب خان، نائب صدر شوکت خان، جائنٹ سیکرٹری عباس خان، فضل ربی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔