آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں،پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟

سوات( زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، محکمہ پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئیں، کبل میں دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو لوٹ لیا گیا،دس لاکھ روپے نقد اور 52 سلنڈر لوٹ کر فرار ہو گئے۔  سوات میں آئے روز ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے محکمہ پولیس کی کار کردگی پر سوالیہ نشان بنا لیا، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران متعدد دکانوں سے چوریاں ہوئیں جبکہ گزشتہ دنوں صرافہ بازار مینگورہ میں بھی جیولری کی دکان لوٹی گئی تھی۔ ہفتہ کے روز اغل تحصیل مٹہ سے تعلق رکھنے والے عبد اللہ ولد باچا زادہ جو اپنی سوزوکی میں 52سلنڈر لے کر جا رہے تھے کبل روڈ پر نامعلوم افراد مین سڑک پر گاڑی کو اسلحہ کی نوک پر رکھوا لیا گیا اور گاڑی سے 52 سلنڈر اور10 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔سوات میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے جہاں ایک طرف عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے تو دوسری جانب پولیس کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button