سوات،ڈیلی ویجز پر بھرتی ہونے والے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) یونین کونسلوں اور نیبر ہوڈ کی سطح پر ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھر تی ہونے والے اہلکاروں نے مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے، عمر فاروق، شمشیر علی، محمد نیاز، شیرمحمد،خلیل اللہ اور اسلام خان نے کہا کہ ہم غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم موجودہ حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں یہ روزگار فراہم کیا ہے ہم کسی کیخلاف نہیں لیکن موجودہ مہنگائی کی وجہ سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہوگئے، انہوں نے کہا ہم یونین کونسلوں میں ڈیلی ویجزکی بنیاد پر بھرتی ہوئے ہمیں 20دن کے عوض میں 10000روپے دیتے ہیں جو ہماری ضرورریات کو پورا نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری جگہوں میں بھی ہمارے طرح ڈیلی ویجز کی نبیاد پر اہلکاروڈیوٹی کررہے لیکن پورا مہینہ کام کرتے ہیں اور انہیں 17ہزار روپے ماہانہ دی جاتی ہے اگر ہمارے لئے بھی اس طرح پروگرام ہوجائیں اور ہمیں بھی 17ہزار روپے مل جائے تو جس سے ہمارے مشکلات میں کمی اسکی گی اور ضروریات بھی پورے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر بلدیات اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کریں تاکہ ہمارے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہونے اور ہمارے بچے فاقوں سے بچ سکیں۔