آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات،کسان مارکیٹ میں تیسرے روز بھی خریداری جاری رہی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ میں قائم کسان مارکیٹ میں تیسرے روز بھی خریداری کا سلسلہ جاری رہا، صوبائی حکومت کی ھدایت پر قائم ہونے والی کسان مارکیٹ میں تیسرے روز بھی مقامی کسانوں نے اپنے پھل و سبزیاں فروخت کیلئے رکھی ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نوید اکبر نے تیسرے روز مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان مارکیٹ کامیابی کے ساتھ جاری ہے، مقامی کسان اپنے پھل و سبزیاں اس مارکیٹ میں براہ راست خریداروں کو فروخت کررہے ہیں جس سے نہ صرف وہ کمیشن دینے سے بچ گئے ہیں بلکہ الٹا ان کو زیادہ فائدہ ہورہا ہے کمیشن سے بچنے کی وجہ سے کسان مارکیٹ میں عام مارکیٹ کی بہ نسبت سستے نرخوں پر سودا دستیاب ہے جس سے خریداروں کو نہ صرف پیسوں کی بچت ہورہی ہے بلکہ ان کو تازہ پھل اور سبزیاں بھی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیتوں اور باغات سے سبزیاں اور پھل اکھٹا کرنے کی وجہ سے کسان تاخیر سے مارکیٹ پہنچتے، اب ان کو بتایا گیا ہے کہ اپنا مال صبح دس بجے تک مارکیٹ پہنچایا کرے۔ نوید اکبر نے مزید کہا کہ مارکیٹ روزانہ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button