آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، خواجہ سراوں کے حقوق وتحفظ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کو ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن اکاونٹبلٹی / فافن کے جانب سے خواتین، خواجہ سراؤں اور معذوری کا شکار افراد کے حقوق کے تحفظ و ترویج کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ملاکنڈ ڈویژ ن مختلف تنظیموں نے شرکت کی۔ سرزمین خان ریجنل مینٹور نے منصوبے کا تعارف اوراغراض و مقاصد بیان کیے۔ کہ پاکستان میں پِچھڑے ہوئے طبقات (خواتین، معذوری کا شکار شہریوں ، اور خواجہ سراوں)کے انسانی و جمہوری حقوق کے حصول کے لیے کام کرنے والے اداروں کو منظم کرنا اور تکنیکی معاونت کے ذریعے ان کی استعداد بہتر بنانے کی کوشش کرنا ہے۔ منصوبے کے بنیادی اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاں کی اس منصوبہ کے تین بنیادی مقاصد ہیں۔جس میں پہلا مقصد سول سوسائٹی کے انتخابات سے متعلق منصوبوں میں خواتین، خواجہ سراؤں اور معذوری کا شکار افراد کی شمولیت میں اضافہ کرنا۔دوسرا مقصد خواتین، خواجہ سراؤں اور معذوری کا شکار افراد کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں الیکشن انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں تک رسائی اور مشاورت کے عمل کو بہتر بنانا۔جبکہ تیسرا مقصد قومی و صوبائی قانون ساز اداروں میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین ارکان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے کام کرنا شامل ہے۔
اپنے قیام سے تین برس کی قلیل مدت میں سی آئی پی نے خواتین، خواجہ سراؤں اور معذوری کا شکار افراد کے لیے کام کرنے والے اداروں میں اپنی منفرد پہچان بنا لی ہے۔ اس دوران سی آئی پی کی رکن تنظیموں نے یک سو ہو کر خواتین، خواجہ سراؤں اور معذوری کا شکار افراد کو اپنے سیاسی حقوق سے مستفید ہونے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے جامع سفارشات تیار کیں۔ سفارشات کی تیاری کا یہ عمل کئی مراحل پر مشتمل تھا جس دوران سی آئی پی نے حکومتی و غیر سرکاری اداروں اور ماہرین کے ساتھ مشاورت کی، فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کی معاونت سے 2018 کے عام انتخابات کا براہِ راست مشاہدہ کیا، اور تینوں طبقات (خواتین، خواجہ سرا اور معذوری کا شکار افراد) کے نمائندوں کے ساتھ طویل نشستیں کیں۔ بعدازاں یہ سفارشات تمام متعلقہ اداروں بشمول الیکشن کمیشن آف پاکستان، پارلیمان، اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو پیش کی گئیں جہاں انہیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔ آخر میں مہمان خصوصی ریجنل الیکشن کمشنر مالاکنڈ دویژن نے منصوبہ کو سراہا اور ہر قسم قانونی مدد کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button