آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، زاہد خان عرف باز خان کے حمایتی کارکنان نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

سوات(زما  سوات  ڈاٹ کام )پی ٹی آئی سوات کے کارکنان کا زاہد خان عرف باز کی حمایت کااعلان، سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں شوکت علی سابق ضلع کونسلر،حاجی رسول خان، افرین خان اوربارگین ایسو سی ایشن کے صدر اکبر علی اور کارکنان نے پارٹی قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زاہد خان کی سیاسی خدمات پارٹی میں روز روشن کی طرح عیاں ہے اور وہ علاقے کے لوگوں کی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں، لہٰذا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی میئر شپ کا ٹکٹ زاہد خان عرف باز خان کو دیا جائے، کارکنان نے اس موقع پر واضح کیا کہ اگر پارٹی قیادت نے باز خان کو نظر انداز کردیا تو وہ اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آنے سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا ہم پارٹی کے خلاف نہیں ہے اور سمجھتے ہیں کہ پارتی قائدین بہترین فیصلے کریں گے لیکن تحصیل بابوزئی کے کارکنان سمجھتے ہیں کہ زاہد خان عرف باز خان کے سابقہ خدمات پارٹی کیلئے اہم رہے ہیں لہٰذا انہیں تحصیل بابوزئی میئر شپ کا ٹکٹ دیکر علاقے کے لوگوں کی خدمت کا موقع دیا جائے، اگر پارٹی قیادت نے ایسا نہ کیا تو ہم علاقے کے عوام اور پارٹی کارکنان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور مینگورہ شہر کو بند کردیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button