سوات، سیکڑوں کرش پلانٹس کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں،ملک رحمت علی خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں کئی ماہ سے سینکڑوں کرش پلانٹ بند،67ہزارمزدوربے روزگار،اربوں روپے کی مشنری سکریپ میں تبدیل ہونے لگی،موجودہ حکومت محنت کشوں کے گھروں کے چولہے بجھانے کی درپے ہے،پلانٹ کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے آل کرش پلانٹ اونرزایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے چیئرمین ملک رحمت علی خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چندماہ قبل کرش پلانٹ کا ٹھیکہ ساڑے سولہ کروڑ روپے میں ٹینڈر ہوا جس کے بعد وہاں پر کام شروع ہوگیا اور مالکان سمیت مزدوروں نے بھی سکھ کی سانس لی مگر دوھفتے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے اسے غیرقانونی قراردے کر دوبارہ بند کردیاجس کے سبب بیک وقت 67ہزار مزدوربے روزگار ہوگئے جن میں پرایک مزدوراپنے پورے پورے خاندان کا واحد کفیل ہے،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ان پلانٹوں کو وقتاً فوقتاً بند کردیاجاتارہااورہر بارہم عدالت کے ذریعے انہیں کھولتے رہیں،پلانٹوں کی بندش کی وجہ سے مالکان کو کروڑوں نہیں بلکہ اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا،اس وقت ہم پلانٹوں میں موجود چوکیداروں کی تنخواہیں،بجلی بل اوردیگر اخراجات جیب سے ادا کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف پلانٹس کا پہیہ رک جانے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی مشنری سکریپ میں تبدیل ہورہی ہیں,انہوں نے کہاکہ کرش پلانٹس کی بندش بلاجواز ہے کیونکہ ہمارے پاس انڈسٹری لائسنس،انوارمنٹل لائسنس،ایری گیشن لائسنس،لیںرڈیپارٹمنٹ لائسنس ،ٹی ایم اے لائسنس اوردیگر تمام تر قانونی دستاویزات موجود ہیں مگر اس کے باوجود بھی پلانٹوں کو بند کردیا گیا ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے،انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت مزدوروں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے کسی کو روزگار نہیں دے سکتی تو کم ازکم لوگوں سے روزگار تو نہ چھینے،انصاف کے نام پر قائم حکومت خود انصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے اور حکومتی اہلکار اس کا تماشا دیکھ رہے ہیں،یہ کہاں کا انصاف ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کیخلاف ہر سیاسی پارٹی نے آواز بلند کی ہےمگرپی ٹی آئی اس ظلم پر خاموش ہیں،انہوں نے کہاکہ کئی سالوں سے ہم انصاف کے حصول کے لئے دوڑدھوپ کررہے ہیں کیس چلا رہے ہیں،اس وقت مالکان سمیت مزدور بھی شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں جس کے خاتمے کے لئے ہم ہرممکن کوشش کررہے ہیں اورہر قسم کی قربانی دے رہے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مزید ہمارے صبرکا امتحان نہ لے اور کرش پلانٹ کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کےلئے فوری اقدامات اٹھائے۔