آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات، شاہی خاندان کے چشم و چراغ اور سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاںبحق
سوات، والی سوات کے چشم و چراغ اور سابق ایم این اے عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاںبحق ، تفصیلات کے مطابق سوات کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ میانگل عدنان اورنگزیب ہری پور یونیورسٹی میں لکچرکے بعد اسلام آباد جا رہے تھے کہ راستے میان ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں وہ خالق حقیقی سے جاملے، عدنان اورنگریب سابق گورنر میاں گل اورنگزیب کے صاحبزادے جبکہ سپریم کورٹ کے جسٹس حسن باچا کے بھائی تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی جسد خاکی سوات منتقل کی جا رہی ہے