آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، مالم جبہ روڈ پر بم دھماکہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، چار زخمی

بم دھماکہ پولیس موبائل پر ہوا جو غیر ملکی سفیروں کے قافلے سے آگے جا رہا تھا، دھماکہ کے بعد غیر ملکی سفیروں کو واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ جہان آباد میں مالم جبہ روڈ پر پولیس وین پر بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار برھان علی جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے، ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کے مطابق دھماکہ میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس موبائل غیر گیارہ ملکی سفیروں کے قافلے کے ساتھ مالم جبہ جا رہا تھا کہ جہان آباد کے مقام پر بم دھماکہ کا شکار ہوا جبکہ دھماکہ میں غیر ملکی سفیر محفوظ رہے جنہیں بعد ازاں واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا
ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفیروں میں زمبابوے، روس، تاجکستان، ترکمانستان، قزاقستان،ويت نام، انڈونیشیا، پرتگال، بوسنیا اینڈ ہیرزگوینیا، ايران او رونڈا کے سفیر شامل تھے جو مینگورہ فضاگٹ میں ایک سیمینار میں شرکت کے بعد مالم جبہ جارہے تھے

گیارہ ملکوں کے سفیر مینگورہ میں ایک سیمینار کے دوران

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشن بھی جاری ہے
بم ڈسپوزل یونٹ بھی جائے وقوعہ پر پنچ گئی ہے اور مزید شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول تھا جبکہ یہ بھی امکان ہے کہ کسی نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا ہو
واقعے کے بعد سیدو شریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق چار زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہیں

Related Articles

Loading...
Back to top button