آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، مینگورہ پولیس ان ایکشن،ایک کلو گرام چرس برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلو گرام چرس اور پستول برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلئے ہیں۔پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ایک کلو گرام چرس بر آمد کرکے ملزم اختر گل ولد ہمیش گل سکنہ پشاور کو گرفتار کرلیا۔دوسری کارروائی میں ایک پستول بر آمد کر کے ملزم سلیمان ولد عبدالقہار سکنہ شریف آباد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button