آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، وفاقی وزیر مراد سعید کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر کے سامنے کبل کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل میں وفاقی وزیرمراد سعید کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک مظلومان ملاکنڈ ڈویژن کے کارکنوں نے جنگلات کے مالکانہ حقوق توجہ دلاؤ نوٹس نمبر 941 کی سفارشات کو عملی بنانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ سوات کے تمام ممبران اسمبلی اور وزرا کے گھروں کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ جنگلات میں ہمیں مالکانہ حقوق دئے جائیں اور ہم سے چھینی گئی زمینوں کو ہمیں واپس کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات ہم لگائیں گے اور درختوں کی دیکھ بال بھی ہم کریں گے،ہم بھی پاکستانی ہے اور ہم چاہتے ہے کہ یہاں کے جنگلات میں اضافہ ہو اس کے لئے ہماری جو رائلٹی بنتی ہے اور جنگلات کے جو ہمارے مالکانہ حقوق بنتے ہیں وہ ہمیں دئے جائیں بصورت دیگر ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button