آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، چار تحصیلوں کے لئے فنڈز منظور، تین تحصیل نظرانداز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے لئے ترقیاتی فنڈ ریلیز کردیا گیا، سوات کے سات تحصیلوں میں صرف چار کے لئے فنڈ ریلیز جبکہ تین تحصیل کو فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سوات کی تحصیل بابوزئی کے لئے گیارہ کروڑ 44 لاکھ ، تحصیل بریکوٹ کے لئے تین کروڑ 69 لاکھ ، تحصیل بحرین کے لئے چار کروڑ78   لاکھ اور تحصیل کبل کے لئے  آٹھ کروڑ نو لاکھ روپے ترقیاتی فنڈ مختص کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر ان چار تحصیلوں کے لئے 28 کروڑ سے زائد فنڈ ریلیز کیا گیا ہے ، تحصیل مٹہ کے چئیرمین کا تعلق تحریک انصاف پارلمینٹیرین، تحصیل چارباغ کے چئیرمین کا تعلق جے یو آئی اور تحصیل خوازہ خیلہ کے چئیرمین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہیں لیکن ان کا خاندان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرچکا ہے جس کی وجہ سے ان تین تحصیلوں کے لئے صوبائی حکومت نے فنڈز ریلیز نہیں کئے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button