آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوشش، ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی غوریجہ23ستمبر کو ملزم عبداللہ شاہ ولد رحیم شاہ بعمر45 سال نے چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچانہ شروع کردیا جس کے بعد بچی کے والدین اور علاقے کے لوگوں نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے پولیس کے حوالہ کردیا۔پولیس کو بیان دیتے ہوئے بچی کے والد عبداللہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ان کے گھر میں ترکانی کا کام کررہاتھا تو میری چھوٹی بچی ان کیلئے چائے روٹی وغیرہ گھرسے نکال کر دیاکرتی تھی۔گزشتہ روزجب بچی ملزم کے پاس گئی تو ملزم نے زبردستی پکڑ کر اس کے کپڑے اتارنا شروع کردئے جس پر بچی نے شور شرابا شروع کردئے اور گھر آکر اپنے والدین کو ساری بات بتادی۔ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرلی گئی جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button