آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات، کبل کی پہاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل کے پہاڑی میں آگ لگنے سے قیمتی درختوں کو نقصان، ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سر سینئی کی پہاڑی میں درختوں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے سے کئی درخت جل گئے۔