آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات، کورونا وائرس سے مزید تین جاں بحق،82 افراد میں وائرس کی تصدیق،707 افراد صحت یاب،مثبت شرح21 فی صد ہوگئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید82 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ مزید تین افراد جان کی بازی ہارگئے،مثبت شرح21 فی صد تک بڑھ گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں مزید82 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ایکٹیو مریضوں کی تعداد515ہوگئی۔ مزید 3 افراد کے انتقال کے بعد مجموعی تعداد275ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق707 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد اب تک 6733 افراد صحت یاب جبکہ اب تک7523 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت شرح 21 فی صد تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور ضلع سوات میں متاثرہ افراد کی شرح11.3 فی صد ہے۔