آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات، گاڑیوں کی بیٹریاں چورے کرنے والے ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) منگلور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں سے بیٹریاں چرانے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ چوری شدہ بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلور جہان عالم خان اور انکی ٹیم نے گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنیوالے ملزمان فضل غنی ولد فضل رحیم سکنہ گلی گرام،انور علی ولد سید رحیم سکنہ شاہدرہ مینگورہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ منگلور کی حدود میں مختلف گاڑیوں سے بیٹریاں چُرانے والا گروہ جوعرصہ 6 مہینے سے چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا،ایس ایچ تھانہ منگلور جہان عالم خان نے سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرکے ان کو گرفتارکرکے پندرہ عدد بیٹریاں برآمد کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button