آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات ، دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقوں تلیگرام اور کانجو میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پہلا حادثہ تلیگرام میں ہوا جس میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے مابین ہونے والے حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے، دوسرا حادثہ کانجو کے علاقے میں پیش آیا جس میں سوزوکی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے، دونوں حادثات کے زخمیوں کو اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مقامی ہسپتالوں میں علاج کیلئے منتقل کردیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button