آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید، ٹورسٹ پولیس آپ کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت تیار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 جون 2018ء)عید کی چھٹیوں میں سوات آنے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سوات پولیس نے ٹورسٹ پولیس کے دستے تعینات کردئے، سوات کے داخلی راستوں پر جگہ جگہ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور میٹی گولیاں، سویٹس اور مٹھائیاں پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو معلومات فراہم کرنے کیلئے خصوصی نفری تعینات کردیں گئیں ہیں۔شموزو سے کالام تک سڑک پر رکاؤٹوں میں حد درجہ کمی لائی گئی ہے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں الرٹ ہیں اور جگہ جگہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے چوکس کھڑے ہیں۔