آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

سوات: آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور انتظامیہ کے درمیان ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محب اللہ خان یوسفزئی منعقد ہوا۔ اجلاس میں آٹے کی خودساختہ مہنگائی کے خاتمے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور آٹے کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام آٹا ڈیلرز حکومتی نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری سے گریز کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس کے دوران آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے گندم کے کوٹے کی فراہمی اور پنجاب سے آٹے کی سپلائی کی بحالی سے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مطالبات صوبائی حکومت تک پہنچائے جائیں گے تاکہ آٹے کی فراہمی میں عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Related Articles

Loading...
Back to top button