آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، تندور مالکان کی مشاورتی بیٹھک

سوات: آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے حاجی بابا میں ایک اہم بیٹھک کا انعقاد کیا، جس میں روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

تندور ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پرانی قیمت پر روٹی کی فروخت ممکن نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ تندور مالکان انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک متفقہ قیمت طے کریں گے اور تمام تندور مالکان اسی پر عملدرآمد کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button