آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: اسلام پور میں فائرنگ کا واقعہ، 28 سالہ نوجوان قتل

سوات (زما سوات) – تحصیل بابوزئی کے علاقے اسلام پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان زاہد جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول اپنی گاڑی گیراج میں پارک کر رہا تھا کہ اس دوران اس پر فائرنگ ہوئی۔ حملے کے بعد ملزم یا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button