آج کی خبریںسوات کی خبریں
سوات: امتحانات میں نقل کے لیے پاکٹ گائیڈز فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، درجنوں کتب ضبط

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (بابوزئی-II) طارق خان نے منگورہ کے ادھیانہ مارکیٹ میں مختلف بک شاپس پر کارروائی کرتے ہوئے نقل میں استعمال ہونے والی پاکٹ گائیڈز اور مائیکرو کتب ضبط کر لیں۔
انتظامیہ کے مطابق بورڈ امتحانات کے دوران نقل کے رجحان کی روک تھام کے لیے بازاروں میں فروخت ہونے والے ایسے مواد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ضبط شدہ مواد امتحانی شفافیت کو متاثر کرنے والے مواد کے زمرے میں آتا ہے