آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات اور بونیر میں صحت مراکز سیل،دو درجن سے زائد کو نوٹسز جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات اور بونیر کے مختلف علاقوں میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، چھ غیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،دودرجن سے زیادہ غیر رجسٹرڈ نجی کو نوٹس جاری کردئے گئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان نے معاون عملے کے ہمراہ ناواگئی بریکوٹ سوات اورطور ورسک،پیربابا، ڈگر،گاگرہ بونیر میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران عطائی و نان کوالیفائیڈ افراد کو مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چھ کے قریب نجی صحت مراکز سیل کردئے، دو درجن سے زائد کو نوٹس جاری کئے گئے۔دو روزہ آپریشن میں 56نجی مراکزصحت کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی 14عطائی اپنے اڈے بند کرکے رفو چکر ہوگئے جبکہ چھ عطائیوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button