آج کی خبریںسوات کی خبریں

سوات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمت اللہ کا چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا دورہ

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف و ہیومن رائٹس) نعمت اللہ نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ سوات کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد کمیونٹی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیوں (CBCPCs) کے اراکین سے ملاقات، بچوں کے تحفظ کے نظام کا جائزہ اور متعلقہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر سوات احسان اللہ نے کمیونٹی بیسڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈھانچے، اس کے اغراض و مقاصد، ذمہ داریوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی اراکین اور متعلقہ عملے سے ملاقات کی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جاری سرگرمیوں، کمیونٹی شمولیت اور تربیتی پروگراموں کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران کمیونٹی رضاکاروں کے لیے تربیتی الاؤنس کی تقسیم کے عمل اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق جاری منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button